
پاکستان آسیان کا اہم تجارتی پارٹنر قرار، ملائیشیا کی صدارت پاکستان کے لیے نئے تجارتی مواقع لائے گی، ہرمن ہردیناتا
منگل 16 ستمبر 2025 20:02
(جاری ہے)
پاکستان ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم اب تقریباً 1.5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جس میں پاکستان کی برآمدات میں چاول، کپڑے، دواسازی اور سمندری خوراک شامل ہیں جبکہ ملائیشیا سے درآمدات میں پام آئل، مشینری اور کیمیکلز سرِ فہرست ہیں۔
انہوں نے دونوں ملکوں کی حکومتوں سے کہا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا دوبارہ جائزہ لیا جائے تاکہ پاکستانی مصنوعات کو منصفانہ مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو۔ملائیشیا کے قونصل جنرل کراچی ہرمن ہردیناتا احمد نے پی ایم ایف اے کی تجارتی روابط کو بڑھانے میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کی آسیان کی صدارت پاکستان کے لیے نئے تجارتی مواقع لے کر آئے گی۔ انہوں نے پاکستان کو آسیان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار قرار دیا۔تقریب میں سابق وزیر اعظم ملائیشیا ڈاکٹر مہاتیر محمد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے پی ایم ایف اے ایوارڈز تقریب کے لیے خصوصی وڈیو پیغام بھیجا جبکہ پاکستان کے مسلح افواج کوآپریشن بنیان مرصوص کے بہادری بھرے کارنامے پر زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات ڈائریکٹر بلک مینجمنٹ (رائس پراجیکٹ) عبدالرشید جان محمد، سی ای او ڈوسانی انٹرپرائزز مختار حسین ڈوسانی، منیجنگ ڈائریکٹر ایمپائر گروپ آف کمپنیز محمد معیز انجر والا،ڈائریکٹر آپریشنز شہباز انٹرنیشنل انجینئر شہباز قریشی، چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان، سی ای او شرجیل اینڈ برادرز شرجیل گوپلانی اور ایئر ایشیا ایکس برہاڈ ملائیشیا کو ایوارڈز دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
بینک آف پنجاب کی اینالسٹ اور انویسٹرز کے لیے کارپوریٹ بریفنگ
-
عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے کا دعویٰ
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
گورنرپنجاب سے فیصل عبدالستارایدھی کی ملاقات ، سیلاب متاثرین کی مدد اوران کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ سردارسلیم حیدر خان
-
پشاور، جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
-
وفاقی وزراء کی جانب سے جنازوں پر بیانات گھٹیا حرکت ہے،علی امین گنڈاپور
-
حب کینال کی تباہی کے بعد کراچی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے، حلیم عادل شیخ
-
وزیراعلی سندھ کا گندم کے ذخائر اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ
-
بلوچستان میں ملک کاپہلا خودکار ڈیجیٹل مالیاتی ای۔فائلنگ سسٹم اچھی حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب ایک سنگ میل ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائی: خرم نوازگنڈاپور
-
خزانے کی پائی پائی سیلاب متاثرین کی بحالی پرخرچ کی جائے‘ خرم نواز گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.