uآئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ملاقات

گ*آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے احکامات جاری

منگل 16 ستمبر 2025 20:05

۱لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، آئی جی پنجاب نے 06 ٹی اے ایس آئیز کی پروبیشن پیریڈ کی مدت میں کمی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل (ریٹائرڈ) عارف علی کی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت جاری کی۔ اسی طرح کانسٹیبل ولی محمد کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈی پی او ساہیوال کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل پرویز اختر کی درخواست اور کانسٹیبل رفیق کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ جبکہ سینئر سکیورٹی کانسٹیبل ظفراللہ کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈی پی او پاکپتن کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔