Live Updates

سندھ امن مارچ: جے یو آئی اور پیپلز پارٹی میں بیان بازی عروج پر

غ* عوام دشمن اور نااہل حکمران اقتدار میں ہیں،جے یو آئی کا سندھ حکومت پر الزام y سندھ حکومت کی تنقید ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے،اسلم غوری

منگل 16 ستمبر 2025 20:05

3اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) سندھ امن مارچ کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان بیان بازی شدت اختیار کر گئی ہے۔ جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے سندھ حکومت کو عوام دشمن اور نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے مارچ پر تنقید اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کاروانِ امن مارچ کو ہر مقام پر لاکھوں لوگوں کی پذیرائی مل رہی ہے اور عوامی اعتماد کے باعث سندھ کی زمین پیپلز پارٹی کے قدموں تلے سے نکل رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران عوامی مسائل سے بے خبر چین میں سیر و تفریح میں مصروف ہیں، جبکہ صوبے کے عوام ہائیبرڈ نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلم غوری نے سندھ حکومت کی عوام دوستی کو "مگرمچھ کے آنسو" قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حکمران امن و امان کی فراہمی میں ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو حکمران سیلاب سے سندھ کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو بحال نہیں کر سکے، وہ عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔ترجمان کے مطابق جے یو آئی پورے ملک میں سیلاب متاثرین کی امداد میں سرگرم عمل ہے اور اس کے زیراہتمام سینکڑوں مقامات پر خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات