Live Updates

{ وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب و بارشوں کے نقصانات پر اہم اجلاس

؁ اجلاس میں گنے، کپاس اور چاول کی فصلوں کے نقصانات پر بریفنگ، تخمینہ آئندہ 10 سے 15 روز میں مکمل کرلیا جائے گا، حکام کی رپورٹ د* تمام صوبے اور ادارے نقصانات کا جامع تخمینہ لگائیں، وزیراعظم کی ہدایت $ بحالی کے لیے واضح اور موثر حکمت عملی مرتب کی جائے،* جانی و مالی نقصان کے ساتھ فصلوں، لائف اسٹاک اور انفراسٹرکچر کو بھی شمار کیا جائے، شہباز شریف

منگل 16 ستمبر 2025 20:35

ؔاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت شدید بارشوں اور حالیہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، فصلوں اور لائف اسٹاک کو پہنچنے والے خسارے کے تخمینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام صوبے اور متعلقہ وفاقی و بین الصوبائی ادارے نقصانات کا تفصیلی اور حقیقت پسندانہ تخمینہ لگائیں تاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے واضح اور موثر حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ فصلوں، مواصلاتی ذرائع اور مال مویشی کے نقصانات کو بھی حساب میں لایا جائے۔وزیراعظم نے سپارکو کو سیٹلائٹ اسسمنٹ میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فصلوں کو سیلاب کے بعد مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور متاثرہ علاقوں میں موزوں فصلوں کی دوبارہ کاشت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی مرمت اور ذرائع آمدورفت کی بحالی کو اولین ترجیح دی جائے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کے بروقت اور موثر اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ وفاقی و صوبائی ادارے بحالی کے مرحلے میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز احد خان چیمہ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گنے، کپاس اور چاول کی فصلوں کے نقصانات کے تخمینے پر کام جاری ہے جو آئندہ 10 سے 15 دن میں پانی اترنے کے بعد مکمل کر لیا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات