
گلگت،ساتھیوں کی جانب سے ریپ کی کوشش، نوجوان عزت بچانے کیلئے دریا میں کود گیا
پولیس نے سی سی ٹی کے زریعے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی،رپورٹ
منگل 16 ستمبر 2025 21:10
(جاری ہے)
پولیس نے بھائی کے بیان کی روشنی میں تعزیرات پاکستان کے دفعہ 364 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایس ایس پی گلگت محمد اسحٰق نے کہا کہ 13 اور 14ستمبر کی رات کو نوجوان راجا کاشان محمد کے غائب ہونے کی رپورٹ ملی تو چھان بین کی گئی جس پر سی سی ٹی وی رپورٹ میں راجا کاشان کے موٹر سائیکل پر 2 افراد کے ساتھ جاتے ہوئے شواہد ملے۔ایس ایس پی گلگت نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش نوجوان کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ راجا کاشان سے خصوصی تعلق قائم کرنے کی غرض سے بسین گاؤں کے پاس دریا کنارے لے گئے تھے۔محمد اسحٰق کے مطابق ملزمان نے کاشان کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر زور دیا جس پر اسے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کے کردار نہیں رکھتا مگر ملزمان نے دباؤ میں لاکر منوانے کے لیے فائرنگ بھی کی۔ایس ایس پی گلگت نے کہاکہ ہوائی فائرنگ پرکاشان نے دریا میں چھلانگ لگائی اور غائب ہو گیا، پولیس نے جائے حادثہ کے اطراف میں ریسکیو کی مدد سے نعش تلاش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راجا کاشان کی لاش ملنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے کہ آیا ملزمان جس طرح بتارہے ہیں کہ عزت بچانے کیلئے وہ دریا میں کود گیا یا ملزمان نے تعلق قائم کرنے سے انکار پر اسے فائرنگ کرکے ماردیا۔پولیس کے ایک اور زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اغوا کے بعد قتل کے دفعہ کے تحت جو مقدمہ درج کیا ہے اس میں جب لاش مل جائے تو مزید دفعات کا اضافہ ہوگا۔دوسری جانب، واقعے کے خلاف شہریوں نے کنوداس کے علاقے میں مظاہرہ کیا اور ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
-
سونا ہزاروں روپے کا مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.