علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں ،شمس خان

نالے تعمیر کروائے جا ئیں پائپ لائن بلاکیج سے مسائل پیدا ہون گے اس لئے نالے تعمیر کئے جائیں ، تار رہنماء

منگل 16 ستمبر 2025 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکن و تاجر رہنما و جنرل کونسلر یو۔سی 33کرتار پورہ و کوہاٹی بازار شمس خان نے کہا ہے کہ علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں جس سے عوامی مسائل حل ہو ئے ہیں اور عوام کا مسلم لیگ ن) کی سیاسی قیادت پر اعتماد اور بھی مستحکم ہوا ہے چیر مین یو ۔ سی صبیح گل خان اور وائس چئیر مین صالحین قریشی کی کاوشیں اس حوالے سے قابل ستائش ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں نئی سوئی گیس سپلائی پائپ لائنوں کا ڈالاجا نا اور پینے کے پانی کا مسئلہ علاقے میں دو نئے ٹیوب ویل لگا کر حل کیا گیا ہے اور سٹریٹ لا ئٹس لگوائی گئی ہیںجبکہ گلیوں کی تعمیر بھی کروائی گئی ہے جس سے مسائل حل ہوئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری اور دیگر ترقیاتی کا موں سے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے انہوں نے کہا ہے کہ حنیف عباسی وفاقی وزیر ریلوے اور محمد حنیف راجہ ایم ۔

(جاری ہے)

پی۔ اے کو اس حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کرتار پورہ مین بازار میں نکاسی آب کے لئے پائپ لائنوں کی جگہ نالیاں بنوائی جا ئیں تاکہ نکاسی آب کے مسائل حل ہو سکیںانہوں نے کہا ہے کہ عوامی رائے یہ ہے کہ نالے تعمیر کروائے جا ئیں پائپ لائن بلاکیج سے مسائل پیدا ہون گے اس لئے نالے تعمیر کئے جائیں ۔