واپڈا و دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف سیپکو سکھر ریجن کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 16 ستمبر 2025 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)آل پاکستان واپڈا ہائیڈو الیکڑک سینٹرل ورکرز یونین (سی بی اے ) سکھر ریجن کی جانب سے واپڈا و دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف سیپکو سکھر ریجن کے رہنمائوں وملازمین نے بھی مرکزی کال پر سکھر سے اسلام آباد روانگی کیلئے یونین رہنمائوں نثار احمد شیخ،سید زاہد حسین شاہ،عقیل احمد جونیجو،جاوید حسین عباسی،حاجی خلیل ڈھومکی،شجاع احمد،عقیل احمد دایو،عبدالخالق ساوند،عبدالمالک سومرو اور عابد حسین گوپانگ سمیت دیگر عہدیداران کی قیادت میں قافلہ سکھر سے اسلام آباد روانہ ہوا اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ واپڈا عوام کی امانت ہے اوراسسے کسی صورت سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت نہیں ہونے دینگے ، مذکورہ رہنمائوں نے واپڈا کی ممکنہ نجکاری کو مزدور دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 17ستمبر کو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جائیگا ۔