ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھوٹان کو 0-4 سے شکست دیدی

منگل 16 ستمبر 2025 22:20

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھوٹان کو 0-4 سے شکست دے دی۔ پاکستانی فارورڈ محمد عبداللہ ہیٹ ٹرک اسکور کر کے نمایاں کھلاڑی رہے۔ پی ایف ایف کے مطابق میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی ٹیم نے حریف پر دباؤ برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

15ویں منٹ میں محمد عبداللہ نے پہلا گول داغا اور 10 منٹ بعد دوسرا گول کر کے سبقت کو دگنا کر دیا۔

دوسرے ہاف میں بھی گرین شرٹس حاوی رہے اور 67ویں منٹ میں حمزہ یاسر نے تیسرا گول کر دیا۔ محض تین منٹ بعد محمد عبداللہ نے ایک اور گول کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور پاکستان کی برتری 0-4 کر دی۔ بھوٹان کی ٹیم پوری کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا کا اگلا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔