دوتار دھمتوڑ کے مقام پر ریجنل سپورٹس آفس کی زمین کو پولیس کی مدد سے واگزار کرا لیا گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 17:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد میں دھمتوڑ کے علاقہ دوتار میں ریجنل سپورٹس آفس کی زمین کو نواں شہر پولیس کی مدد سے واگزار کرا لیا گیا۔ یہ زمین مجموعی طور پر 268 کنال 17 مرلہ پر مشتمل ہے جو محکمہ اوقاف کی ملکیت تھی اور ایک معاہدہ کے تحت ریجنل سپورٹس آفس کے حوالہ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شمیم اﷲ نے اس حوالہ سے بتایا کہ دوتار دھمتوڑ کے رہائشی خان گل اور یاسر گل نے اس زمین پر غیر قانونی طور قبضہ کر کے اس پر فصل کاشت کر رکھی تھی، ان کا سول کورٹ کیس دیگر خسرہ نمبرز سے متعلق ہے اور اس زمین سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ریجنل سپورٹس آفیسر ایبٹ آباد اور ایس ایچ او نواں شہر کی موجودگی میں زمین کا قبضہ واپس لے کر سپورٹس آفس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکمل قبضہ کی منتقلی تک موقع پر موجود رہیں اور کسی مزاحمت یا رکاوٹ کی صورت میں ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کریں۔

متعلقہ عنوان :