
حکومت سندھ متوازن غذائی اجزا کی خواتین اور بچوں تک مساوی رسائی کے لئے کوشاں ہے،آغا فخر حسین
بدھ 17 ستمبر 2025 17:27
(جاری ہے)
آغا فخر حسین نے کہا کہ محفوظ اور مقوی غذا تک رسائی ایک بنیادی انسانی حق ہے۔ حکومت سندھ نے فوڈ فورٹیفکیشن ایکٹ 2021 کے ذریعے پیش رفت کے اقدامات کیے ہیں لیکن اصل چیلنج یہ ہے کہ مضبوط غذائیں قابلِ رسائی، سستی ہوں اور بالخصوص پسماندہ علاقوں تک بھی پہنچ سکیں۔
اس تقریب میں حکومت، صنعت، تعلیمی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے سینئر نمائندگان شریک ہوئے جن میں مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن بدرالدین کاکڑ،مرکزی چیئرمین پاکستان وانسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن عمر ریحان شیخ،سینئر نیشنل منیجرنیوٹریشن انٹرنیشنل ضمیر حیدر سمیت حفیظ اللہ، محمد قوی خان اور معین قریشی (نیوٹریشن انٹرنیشنل ٹیم)شامل تھے۔دیگر ماہرین میں ڈاکٹر عمر مختار تارڑ سینئر سائنٹیفک آفیسر، پی سی ایس آئی آر کراچی، ڈاکٹر غفران سعیدایسوسی ایٹ پروفیسر، جامعہ کراچی، ڈاکٹر طفیل شرازی، ڈاکٹر زاہد حسین ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ سندھ، ڈاکٹر احمد علی شیخ سندھ فوڈ اتھارٹی اور ڈاکٹر ثاقب شیخ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سندھ بھی تقریب میں موجود تھے۔ان معزز شرکا نے فوڈ فورٹیفکیشن کے عملی، ریگولیٹری اور تحقیقی پہلوئوں پر ماہر آرا پیش کیں اور مثر نفاذ، صنعتی تعمیل اور شواہد پر مبنی پالیسی کے اطلاق کی ضرورت پر زور دیا۔آغا فخر حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ انسانی حقوق غذائی مساوات کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا تاکہ فوڈ فورٹیفکیشن بہتر صحت کے نتائج میں ڈھل سکے اور کوئی بھی کمیونٹی پیچھے نہ رہ جائے ۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
رانا مشہود سے یونیسف کی نمائندہ کی ملاقات، مختلف امورپر غور
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی کی ماڈل کالج فار گرلز جی-الیون/1 آمد، جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پاکستان ہاؤس کا دورہ، پاکستانی سفیر نے ظہرانے کا اہتمام کیا
-
کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیر اعلی سندھ
-
بلوچستان کی ترقی مالی خود انحصاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.