وفاقی وزیرداخلہ کا بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

بدھ 17 ستمبر 2025 23:12

وفاقی وزیرداخلہ کا بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے ناکام ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں محسن نقوی نے تھانہ میریان اور پولیس چیک پوسٹ مزانگہ پر دہشتگردوں کے خلاف پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کے ذریعے تین حملہ آور دہشتگردوں کو مار گرایا اور دونوں حملوں کو ناکام بنا دیا۔

وزیر داخلہ نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلامی پیش کی اور ان کی جرات و دلیری کو خراج تحسین دیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس ہمیشہ سے شجاعت کی مثالیں قائم کرتی رہی ہے اور ملک کی سلامتی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔