Live Updates

چکوٹھی،کھلانہ کے نواحی گاوں شاہ کنجہ( داخ) میں شارٹ سرکٹ‘ رہائشی مکان معہ سامان جل کر خاکستر

لاکھوں روپے مالیت کا نقصان،مکین معجزاتی طور پر محفوظ رہے

بدھ 17 ستمبر 2025 23:00

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء)چکوٹھی،کھلانہ کے نواحی گاوں شاہ کنجہ( داخ) میں شارٹ سرکٹ کے باعث رہائشی مکان معہ سامان جل کر خاکستر، لاکھوں روپے مالیت کا نقصان،مکین معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چکوٹھی،کھلانہ کے مضافاتی علاقہ شاہ کنجہ( داخ) کے رہائشی محمد ارشد اعوان ولد عبدالرشید کے چادر چھت رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا مقامی افراد نے آگ کو بجھانے کی کوشش کی مگر آگ کی شدت کے باعث آگ پر قابو نہ پایا جا سکا،مکان راکھ کا ڈھیر بن گیا، آتشزدگی کے باعث متاثر خاندان چھت سے محروم ہو گیا آگ کے نتیجہ میں قیمتی گھریلو سامان بھی راکھ میں تبدیل ہو گیا، متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی آج مٹی کا ڈھیر بن گئی بچا کچھ نہیں مشکل سے دو وقت کی روٹی میسر کرکے بیوی بچوں کا پیٹ پالنا محال ہے مکان کہاں سے تعمیر ہو گا متاثرہ شخص نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں جہاں روٹی ،کپڑا مہیا کرنا مشکل ہے آمدن بھی اُتنی زیادہ نہیں بچوں کے لیے چھت مہیا کروں گا یا انکے لیے روٹی کپڑا کا بندوبست کروں گا،اللہ تعالیٰ کی آزمائش ہے جیسے اسکی رضا ہے اللہ ہی بہتر اسباب فراہم کرے،عوام علاقہ نے حکومت آزاد کشمیر بالخصوص وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہنگامی سطح پر امداد فراہم کریں انتظامیہ جہلم ویلی فوری طور پر عارضی طور پر متاثرہ خاندان کی رہائش کا بندوبست کرتے ہوئے ٹینٹ کی فراہمی سمیت دیگر ضروری اشیاء فراہم کرے تانکہ متاثرہ فیملی کھلے آسمان تلے رہنے سے بچ جائے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات