جوہر آباد،ڈپٹی کمشنر خوشاب کانڑواڑی گارڈن کا دورہ

بدھ 17 ستمبر 2025 18:25

جوہر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نڑواڑی گارڈن کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، محکمہ ہائی وے ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھااور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی نے نڑواڑی گارڈن کی بحالی کاموں کے حوالےسے بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے نڑواڑی گارڈن کی بحالی کے جاری کاموں اورصفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نڑواڑی گارڈن کی بحالی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں علاوہ ازیں گارڈن کے پارک ایریا ودیگر کی دیکھ بھال سمیت تمام سہولیات مہیا کرکے جلد ازجلد گارڈن کے کاموں کو مکمل کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں اوردراز سے آنے والے سیاحوں کو سیروتفریح کے بہترین مواقع میسر آئیں نڑواڑی کو سیاحوں کے لیے مثالی سیروتفریح مقام بنایا جائے گا یہ منصوبہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

\378