Live Updates

اسرا یونیورسٹی حیدرآباد کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس ایکٹیویٹیز اینڈ ایتھلیٹکس کے تحت ’’ورک پلیس پر ایمرجنسی ریسپانس، سیلاب، آگ، بجلی کے جھٹکے اور حادثات‘‘کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اسرا یونیورسٹی حیدرآباد کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس ایکٹیویٹیز اینڈ ایتھلیٹکس کے تحت ’’ورک پلیس پر ایمرجنسی ریسپانس، سیلاب، آگ، بجلی کے جھٹکے اور حادثات‘‘ کے عنوان سے ایک اہم ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی تھے، جنہوں نے اسرا اسلامک فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کی تعلیمی، صحت اور فلاحی شعبوں میں خدمات کو سراہا۔

اپنے خطاب میں کمشنر نے کہا کہ قدرتی آفات اور حادثات سے بچاؤ کے لیے بروقت تیاری ضروری ہے اور نوجوانوں کے لیے آگاہی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے ورکشاپ کو ایک مؤثر اقدام قرار دیا۔ ورکشاپ میں وائس چانسلر ڈاکٹر احمد ولی اللہ قاضی، صدر و سی ای او اسرا اسلامک فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حمیداللہ قاضی، جاوید اقبال، اسلم دیسوانی، ڈپٹی کمشنر سارہ جاوید، ایس ایس پی عابد بلوچ، ڈینز، فیکلٹی اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹیکنیکل سیشنز میں ریسکیو 1122 کے روشن مہيسر نے سیلاب و حادثات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور CPR کی عملی تربیت دی جبکہ انجینئر عمر اختر نے آگ اور بجلی کے خطرات سے بچاؤ پر لیکچر دیا اور فائر فائٹنگ کی عملی مشق بھی کروائی۔ ورکشاپ کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری تحائف پیش کیے گئے اور گروپ فوٹو سیشن ہوا، جسے شرکاء نے ایک کامیاب اور مؤثر تربیتی اقدام قرار دیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :