سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر تقریب ،گولڈن جوبلی اور جوڈیشل کانفرنس کے شاندار انتظامات پر افسران اور ملازمین کوتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

بدھ 17 ستمبر 2025 20:58

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں گولڈن جوبلی تقریبات اور جوڈیشل کانفرنس کے شاندار انتظامات کرنے پر سپریم کورٹ کے آفیسران اور ملازمین کو چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر نے سپریم کورٹ کے معزز جج صاحبان جسٹس خواجہ محمد نسیم سینئر جج اور جسٹس رضا علی خان جج سپریم کورٹ اور جملہ ملازمین کو تاریخی تقریبات اور جوڈیشل کانفرنس کو کامیاب بنانے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے اور ریاست بھر سے تشریف لانے والے تمام معزز شرکا نے گولڈن جوبلی تقریبات میں بہترین انتظامات کو سراہاہے جو ریاست کے اس سب سے بڑے ادارہ کے لئے اعزاز ہے۔