سوات ،علیگرامہ میں نجی سکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،فائر فائٹرز نے قابو پا لیا

بدھ 17 ستمبر 2025 19:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے علیگرامہ میں نجی سکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ترجمان نیاز خان کے مطابق نجی سکول کی وین بچوں کواسکول میں اتارنے کے بعد واپس جا رہی تھی کہ اچانک شعلوں نے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق چند لمحوں کی تاخیر بھی خوفناک حادثے کا سبب بن سکتی تھی، کیونکہ اگر بچے وین میں موجود ہوتے تو ناقابلِ تلافی نقصان ہوسکتا تھا۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے بچے پہلے ہی وین سے اتر چکے تھے، اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق ڈرائیور نے آگ لگتے ہی چھلانگ لگاکر اپنی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔ ریسکیو کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا ۔ مقامی عوام اور والدین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول وینز کی فٹنس اور سیفٹی چیکنگ کے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں معصوم جانوں کو خطرے سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :