سر حد چیمبرکا ایس ای سی پی اور پی ایس ایکس کے تعا ون سے خیبر پختونخوا میں سر ما یہ کار ی، فنانشل لیٹریسی بار ے ا ٓگا ہی پرو گرا م کاآغا ز

بدھ 17 ستمبر 2025 19:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے با ہمی ا شتر اک سےسرمایہ کاری، فنا نشل لیٹریسی اور ا سٹا ک کاروبار کی لسٹنگ کے حوا لے سے شعور پید ا کر نے کیلئے آگاہی پرو گرا م کا آغازکر دیاجس کا بنیاد ی مقصد خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاروں کے فروغ اور مالیاتی خواندگی کے تحفظ کو یقین بنا نا ہے۔

مالیاتی تصورات، سرمایہ کاری کی بنیادی باتوں اور مالیاتی منصوبہ بندی کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنا بھی پرو گر ام کے شا مل ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سینئر ا فسر ان اور منتظمین کا کہنا تھاکہ مذکورہ مشتر کہ اقدا م مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے تاکہ سٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد میں سرمایہ کاری، خاص طور پر سٹاک مارکیٹ میں ایکویٹی سرمایہ کاری اور پاکستان کی معیشت میں کیپٹل مارکیٹ کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے۔

(جاری ہے)

مذکورہ مشتر کہ پرو گرا م کا با ضا بطہ افتتا ح سر حد چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹر ی میں منعقد ہ تقر یب کے دور ان کیا گیا جس کی صدارت سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے کی۔صدر فضل مقیم خا ن کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد خیبر پختو نخوا میں سرمایہ کاری کے مستقبل کو بااختیار بنانا اور سرمایہ کاروں کے تحفظ اور مالیاتی خواندگی کو فروغ دینا ہے،جس کا آغاز پشاور سے ہوا جسے تعلیمی اداروں اور ڈویژنل سطح تک پھیلایا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں ایس ایس سی پی کے کمشنر ذیشان رحمان خٹک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر/منیجنگ ڈ ا ئر یکٹر پی ایس ایکس فرخ ایچ سبزواری نے اہم مقررین کے طور پر شرکت کی جبکہ سر حد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، ایگزیکٹو کمیٹی کے ا ر اکین عدنان ناصر، عباس فواد عظیم،سجا د ظہیر، آفتا ب ا قبال،عبد النصیر، سیف اللہ خان، سیکرٹری جنرل سر حد چیمبر مقتصد احسن، ر اشد اقبا ل صد یقی، فیض رسول، وویمن چیمبر ا ٓ ف کا مرس اینڈ انڈسٹر ی کے عہدیدا ران، ممبر ان کے علاوہ اے او ڈی SECP عثما ن سید، جا ئنٹ ڈ ا ئر یکٹر SECP مر تضی عبا س، ہیڈ ا ٓف ما رکٹینگ اینڈ کمیو نیکشن عبید ا لر حما ن، تا جر، صنعتکار اور دیگر نے شرکت کی۔

سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے اپنے ابتدا ئی کلمات میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا خیبر پختو نخوا میں مالیاتی خواندگی اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بڑھانے کے لیے تعاون پر شکریہ اداکر تے ہو ئے کہا مشترکہ اقدام کا بنیادی مقصد مالیاتی خواندگی کو بہتر بنانا، پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا اور افراد کی مالی بہبود کے حصول میں مدد کرنا ہے۔

حکومتی سینئر ا فسر ان ذیشان خٹک، فرخ ایچ سبزواری اور مر تضی عبا س نے جا مع ملٹی میڈیا پر یز ٹیشن کے ذر یعے سرمایہ کاری سے متعلق آگاہی کے اقدام کی اہمیت اور بنیادی مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مالیاتی تعلیم معلومات، ہدایات اور/یا معروضی مشورے کے ذریعے مالیاتی مصنوعات اور تصورات کے بارے میں صارفین/سرمایہ کاروں کی سمجھ میں اضافہ کرتی ہے۔

سینئر حکام نے عوامی حقوق میں سرمایہ کاری اور ان کی ذمہ داریوں کے علاوہ ایس ای سی پی کے ساتھ کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل اورپی ایس ایکس کے ساتھ لسٹنگ کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کمشنر نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ممکنہ سرمایہ کاروں کو مالیاتی منڈیوں کے مختلف پہلوؤں بشمول بچت، سرمایہ کاری، کیپٹل مارکیٹ اور رسک اسیسمنٹ سے آگاہ کرنا ہے، جس کا مقصد بالآخر قومی بچت اور معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔

آخر میں سر حد چیمبر کے سا بق صدور ملک نیا ز احمد، ایگز یکٹو ممبرا ن اور دیگر نے پرو گرا م کے حو الے سے متعد د سو الات اور تجا ویز پیش کیں جس کا سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سینئر افسر ان نے مفصل و جا مع جو اب دیا۔