آئی پی پی مینارٹی ویوتھ ونگز، بڑی تعداد میں نوجوانوں کا شمولیت کے اعلانات

بدھ 17 ستمبر 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) استحکام پاکستان پارٹی میں بڑی تعداد میں نوجوانوں اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے شمولیت کے اعلانات کئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117کی یو سی 11سے اقلیتی نمائندوں اور یوسی 2سے نوجوانوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں ابوبکر خان، اظہر خان، حذیفہ باجوہ، علی جٹ، احسن خان، میاں منتہی، احسن جٹ، فواد رضا، عبدالرحمن شامل تھے۔

شوکت مسیح، ہیرا، اعظم، عمران،غفور، منور، عدیل، کاشف و دیگر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ نئے شامل ہونے والوں نے سینئر نائب صدر مینارٹی ونگ پنجاب ڈاکٹر شہزاد،چوہدری جواد خالد کی قیادت میں جنرل سیکرٹری ا ئی پی پی میاں خالد محمود،صوبائی نائب صدر میاں جنید ذوالفقارسے ملاقات کے بعد شمولیت کے اعلانات کئے۔

(جاری ہے)

شمولیت کرنے والوں کا پارٹی منشور اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ میاں خالد محمود اور میاں جنید ذوالفقار نے پارٹی پرچم پہنا کران کا خیر مقدم کیا۔علاوہ ازیں این اے 117 میں یوسی 9، 10کی رابطہ سٹک چشتی دوا خانہ والی پلی پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود،صوبائی نائب صدر میاں جنید ذوالفقارنے افتتاح کیا۔ تقریب میں پارٹی رہنما عرفان جھارا، عامر بٹ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے حافظ محسن بھی موجوداہلیان علاقہ کا حلقے میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکرکیا ہے۔