اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے ،بیرسٹرگوہر

بدھ 17 ستمبر 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے ، نفرت کی بنیاد پر حکومت کرنا ملک کے مفاد میں نہیں۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق کیسز کی سماعت تھی جن میں ان کے بقول الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے برعکس فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ ان مقدمات کی سماعت مکمل کر لی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے انصاف کی امید ہے اور صرف انصاف ہونا ہی کافی نہیں بلکہ اس کا نظر آنا بھی ضروری ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری سے متعلق حالیہ واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی جج کو عدالتی امور کی انجام دہی سے روکنا قابلِ مذمت ہے۔