Live Updates

ق*سیلاب : امدادی سرگرمیوں میں مسلم ویمن لیگ کی رہنما و خواتین رضاکار بھی متحرک

۳ خیمہ بستیوں میں خواتین میں راشن، کپڑے، دیگر سامان تقسیم، عفت سعید کا کشتی پر سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

بدھ 17 ستمبر 2025 20:55

^لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مسلم ویمن لیگ کی رہنما و خواتین رضاکار بھی متحرک ہیں، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں خیمہ بستیوں میں خواتین میں راشن، کپڑے، دیگر سامان تقسیم کیا گیا جبکہ گلگت، سکردو کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی امدادی سامان کی بڑی کھیپ بھجوائی گئی۔

مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید امدادی کاموں کی نگرانی کر رہی ہیں اور خود سیلاب متاثرہ علاقوں میں آگے بڑھ کر کام کر رہی ہیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں، کشتیوں کے ذریعے شہریوں کو ریسکیو کرنے کے علاوہ پکی پکائی خوراک،خشک راشن کی تقسیم ،میڈیکل کیمپوں پر مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ کا خواتین ونگ مسلم ویمن لیگ بھی سیلاب متاثرہ اضلاع میں متحرک ہے، مسلم ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل عفت سعید کی قیادت میں سیکرٹری جنرل مسلم ویمن لیگ لاہور طیبہ نصیر، سیکرٹری جنرل مسلم گرلز لیگ شازیہ رحمان و دیگر خواتین رہنماؤں نے خواتین رضاکاروں کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور خواتین سے ملاقات کی، کپڑے، بچوں میں تحائف، راشن تقسیم کیا، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں لاہور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، شیخو پورہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر و دیگر میں امدادی سرگرمیاںجاری ہیں۔

مسلم ویمن لیگ کی جانب سے مرکزی مسلم لیگ خیمہ بستیوں میں مقیم خواتین اور بچوں کے لئے کھانا، برتن، کپڑے و دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں۔ خیمہ بستیوں میں مسلم ویمن لیگ کی جانب سے حاملہ خواتین کیلئے خصوصی نگہداشت کا انتظام کیا گیا ہے، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے گلگت کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی پیکیج بھی روانہ کیا ہے جس میں سو خاندانوں کے لئے خشک راشن، 150 بستر، 150 تکیے، 100 سلنڈر، گیس پائپ 600 فٹ، چولہے کے ریگولیٹر 100، چارپائیاں 25، برتن، بالٹیاں 100،کھیس 50، سکول بیگ گفٹس 10، پیرا شوٹ بیگ 200، چٹائیاں 100، چٹائی والی جائے نماز 50، توا 100، خواتین، بچوں کے کپڑے، جائے نماز شامل تھیں۔

مسلم ویمن لیگ کی جانب سے دو کشتیاں بھی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے حوالے کی گئیں، موہلنوال کی خیمہ بستی میں مسلم ویمن لیگ کی جانب سے کھانے کی تقسیم کے علاوہ جائے نمازیں، کھیس،کمبل تقسیم کئے گئے، بچوں کو تحائف دیئے گئے، اوکاڑہ منڈی احمد آباد اٹاری کے مقام پر، بہاولنگر ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر مسلم ویمن لیگ کی رہنماؤں نے کشتیوں میں بیٹھ کر بستیوں اور گاؤں میں جا کر خواتین میں کھانا اور کپڑے تقسیم کئے۔ مسلم ویمن لیگ کی جانب سے چھ ہزار سے زائد افراد کو کھانا اور دس ہزار سے زائد خواتین، بچوں میں سوٹ تقسیم کئے گئی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات