Live Updates

پنجاب پولیس کا سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

لاکھ72 ہزار 588 سے زائد متاثرین اور 06 لاکھ 34 ہزار 649 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا‘ آئی جی پنجاب

بدھ 17 ستمبر 2025 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کا سیلاب متاثرین کیلئے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے جس کے تسلسل میں لاکھوں شہریوں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے حالیہ سیلاب میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران اب تک 07 لاکھ 72 ہزار 588 سے زائد متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں سے 03 لاکھ 14 ہزار 601 مردوں، 02 لاکھ 46 ہزار 760 خواتین اور 02 لاکھ 11 ہزار 227 بچوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ اسی طرح متاثرین کے 06 لاکھ 34 ہزار 649 مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں پنجاب پولیس کے 15 ہزار افسران و اہلکار، 720 وہیکلز اور 40 کشتیاں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملتان ریجن سے 03 لاکھ 17 ہزار 777 اور ڈی جی خان ریجن سے 01 لاکھ 37 ہزار 617 شہریوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنی زیر نگرانی بہترین ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن یقینی بنانے پر شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران سیف سٹی کی تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمرے استعمال کئے جا رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات