Live Updates

پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہورہا ہے ،ترجمان پی ڈی ایم اے

جمعرات 18 ستمبر 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کے دریائوں میں پانی کا بہائو نارمل ہو رہا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی علاقوں میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے،اس وقت دریائے سندھ، جہلم ، راوی ، چناب اور پنجند کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اورسلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں کا بہائو نارمل ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ٰ کی ہدایت کے پیش نظر انتظامیہ ہر طرح کی صورتحال کے لیے الرٹ ہے اورسیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :