سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے‘سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 18 ستمبر 2025 11:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی تعاون کے نئے باب کا آغاز کیا۔ایاز صادق نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن وسلامتی کے فروغ کے لیے تاریخی اقدام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ہر قیمت پر امت کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔