Live Updates

سدرہ امین کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر سووینئر پیش کردیا گیا

پاکستان کے دورے پر آئی ساؤتھ افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:13

سدرہ امین کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر سووینئر پیش کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سدرہ امین کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر سووینئر پیش کردیا گیا۔سدرہ امین کو ایک روزہ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے پر ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے سووینئر پیش کیا۔

(جاری ہے)

ویمن کرکٹر نے پاکستان کے دورے پر آئی ساؤتھ افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔سدرہ امین نے میچ میں 121 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی اور ساوتھ افریقی بولرز کے خلاف 12 بار گیندوں کو باؤنڈری لائن کراس کرائی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات