چیچہ وطنی، 10ملزمان نے قرض واپسی تنازعہ پرکاشتکارکواغوا کرلیا،مویشی بھی چھین لئے، پولیس

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:36

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) اوکانوالہ بنگلہ کے علاقہ میں 10ملزمان نے قرض کی واپسی کے تنازعہ پرکاشتکارکواغوا کرلیا اور6لاکھ کے مویشی بھی چھین لئے،پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں166،نائن ایل میں پیش آیا جہاں ملزمان ندیم اسلم،مقصوداحمد،منور حسین اور ساجد نے محمد رمضان کو قرض کی واپسی کے تنازعہ پرتشدد کے بعدرسیوں سے جکڑ دیا اور اسے اسکے دو مویشیوں سمیت لوڈر گاڑی میں ڈال لیا اور اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے اورمغوی کی رہائی کیلئے5لاکھ بھتہ دینے کا مطالبہ کیا،مغوی کے بھائی نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر ملزمان اسے کھیتوں میں چھوڑ کرفرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔\