ایف آئی اےسرگودھا اور فیصل آباد زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ،5 انسانی سمگلرز گرفتار

جمعرات 18 ستمبر 2025 17:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ایف آئی اےسرگودھا اور فیصل آباد زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ،ایران میں تشدد سے شہری کی موت کا معاملہ، ملوث ملزم سمیت 5 انسانی سمگلر گرفتار کرلئے گئے۔ترجمان ایف آئی اے عبد الغفور کے مطا بق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سرگودھا اورفیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان سجاد حسین، تنویر اختر، محمد شہباز، محمد بلال اور احسن شبیر کوسرگودھا اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم سجاد حسین نے شہریوں کو غیر قانونی راستے سے ایران بھجوانے میں ملوث ہے۔ملزم نے متاثرہ شہری کو عراق بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے ہتھیائےتھے۔ملزم نےدیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہری کو ایران میں یرغمال بنایا اور تشدد کرتے رہے جس کی وجہ سے شہری کی موت واقع ہوئی ۔ملزم محمد شہباز نے شکایت کنندہ کو سربیابھجوانے کے نام پر 65 لاکھ روپے وصول کئے اور متاثرہ کو سربیاکا جعلی ویزا سٹیکرز دیا۔جعلی ویزے کی بنیاد پر شہری فیصل آباد ائرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا تھا۔گرفتار ملزم تنویر اختر نے شہری کو برطانیہ بھجوانے کے نام پر 1 کروڑ 23 لاکھ روپے ہتھیائےاور ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔