سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ اہم سنگ میل ہے‘رانا جمیل منج

آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ،سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:16

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ اہم سنگ میل ہے،آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے اور ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا ایک اہم موڑ، دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ، رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل انشااللہ ساری امت متحد ہوگی،سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے۔

معاہدے سے عالمی برادری کو مثبت پیغام ملا،دعا ہے کہ پاکستان اور سعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے۔رانا جمیل منج نے کہا کہ خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے،نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔