ٹنڈو محمد خان کی علاقے لاکھاٹ روڈ سے 16سالہ لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:40

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)ٹنڈو محمد خان کی علاقے لاکھاٹ روڈ کی رہائشی غریب مزدور محمد انور مغیری کی 14 سالہ لڑکی زوحا مغیری گذشتہ چھ روز سے پراسرار پر لاپتہ ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

لاپتہ لڑکی کی ماں آمنہ مغیری نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر لاپتہ لڑکی کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی چھ روز قبل جھوپڑی سے باہر گئی اور پھر واپس نہیں لوٹی ۔

لڑکی کے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے کی رپورٹ پولیس اسٹیشن میں بھی درج کروائی ہے لیکن چھ روز گزر جانے کے باوجود میری بیٹی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔ متاثرہ خاتون نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کی تلاش میں میری ہرممکن مدد کی جائے

متعلقہ عنوان :