توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق مرزا محمد علی کو این سی سی آئی اے عملے نے جیل حکام کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

مرزا محمد علی کے خلاف این سی سی آئی اے راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔ذرائع کے مطابق مرزا محمد علی کے خلاف توہین رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔