پی ایچ اے ہیڈکوارٹرز میں لاہور شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 18 ستمبر 2025 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) پی ایچ اے لاہور ہیڈکوارٹرز میں شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے کی۔اجلاس میں تمام ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ایچ اے نے پارکس کی صفائی اور ہارٹیکلچر کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی اور ایک ہفتے کے اندر پارکس و گرین بیلٹس کو مزید بہتر بنا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ فیلڈ سٹاف کی حاضری ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے یقینی بنائی جائے۔ڈی جی منصور احمد نے کہا کہ پارکس اور گرین بیلٹس کی بہتری میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور فیلڈ سٹاف کی حاضری اور کارکردگی پر سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :