لاہور ہائیکورٹ، نو مئی مقدمات میں میاں محمود الرشید کی اپیل پر پولیس حکام کو نوٹس جاری، جواب طلب

جمعرات 18 ستمبر 2025 18:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں دس سالہ سزا کیخلاف میاں محمود الرشید کی اپیل پر متعلقہ پولیس حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،میاں محمود الرشید کے وکیل ذوالقرنین سکندر نے دلائل دیئے اور موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے بلاجواز سزا سنائی،درخواست گزار کیس کے آغاز سے گرفتار اور ابھی تک جیل میں بند ہے،وکیل نے نکتہ اٹھایاکہ سزا کیخلاف اپیلیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں،لہذا عدالت دونوں کیسوں میں سنائی گئی سزا معطل کرے اور عدالت اپیلوں کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کرے،عدالت نے تھانہ شادمان کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔