وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کااوگرا ہیڈ آفس کا دورہ

اوگرا کو تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے یکساں مواقع فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہاہے کہ ایندھن کی سپلائی چین کو ڈیجیٹلائز کرنے سے شفافیت بڑھے گی، اوگرا کو تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے یکساں مواقع اور مضبوط انفورسمنٹ میکانزم فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اوگرا ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر کو انفورسمنٹ اور ڈیجیٹلائزیشن کے جاری عمل پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہاکہ اوگرا پیٹرولیم سیکٹر کی پائیداری کے تحفظ کو یقینی بنائے۔علی پرویز ملک نے کہاکہ شفافیت بڑھانے اور خامیاں دور کرنے کیلئے تیل کی سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے۔ وفاقی وزیر کوآئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے یکساں مواقع اور مضبوط انفورسمنٹ میکانزم مہیا کیا جائے۔چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ اوگرا آرڈیننس کو مکمل نافذ کریں گے۔ پالیسی سازی میں وفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر کے سیکٹر کے استحکام کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :