پرتشدد احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

جمعرات 18 ستمبر 2025 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے تحریک انصاف کے پر تشدد احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں نامزد سابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے عدالت نے درخواست گزار کو ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم ان کے وکیل فیصل ملک اور تابش فاروق کے علاوہ سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عبوری ضمانت منظور کرلی۔