ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد سے وفود کی ملاقات، تجاوزات اور آٹا سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 18 ستمبر 2025 22:07

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد کیپٹن (ر) سرمد سلیم اکرم سے صدر ماڈل فارم سنٹر سروسز راشد خان جدون اور آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز و جنرل سیکرٹری سجاد خان جدون نے وفد کی صورت میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی جانب سے یہاں جاری ایک بیان میں صدر سردار شاہنواز نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے بلاتفریق آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت جاری کام جلد مکمل کرنے سمیت ہزارہ ڈویژن میں آٹا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نیبرہڈ سٹی اربن کے چیئرمین سردار محمد سعید، سردار گلفام اور میونسپل سروسز کے چیئرمین عامر فضل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے تاجروں کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا یقین دلایا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔ اس موقع پر شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پر تفصیلی بحث کی گئی جس پر آل ٹریڈرز فیڈریشن نے اپنی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :