صوابی، سٹیفانہر سے بچی سمیت نامعلوم خاتون کی نعشیں برآمد ،ورثاء کی تلاش شروع

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)صوابی کے گائوں مینئی میں سٹیفانہر سے بچی سمیت نامعلوم خاتون کی نعشیں برآمد کر کے ورثاء کی تلاش شروع کردی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماں اور بیٹی ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 صوابی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نہر سے نکالا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹوپی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں، ریسکیو ترجمان لقمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ دونوں لاشیں نہر کے جال میں پھنس چکی تھی ، جس کی وجہ سے معمولی چھوٹ آئی تھی ، خاتون کی عمر تقریبا 37 سال اور بچی کی عمر چھ سال تک ہوگی ، خدشہ کیا جاتا ہے کہ دونوں ماں بیٹی نہر میں گر گئی تھی ، تاہم شناخت اور پوسٹمارٹم رپورٹ پر حقائق سامنے آئینگے۔

متعلقہ عنوان :