لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کا وزیراعلی سے بلدیاتی ملازمین، پنشنر ز کی تنخواہوںکی ادائیگی کا مطالبہ

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:07

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلی شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سکرٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان ، سیکرٹری مالیات خیبرپختونخوا ، سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ثاقب رضا اسلم اور سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا وحید الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے اعلان کو بلاتاخیر عملی جامہ پہنانے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھا کر بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیاں اکائونٹ فور سے یقینی بنانے کے لیے بھر کردار ادا کر کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کی مشکلات میں کمی لاکر بلدیاتی ملازمین کے بچوں کو فاقوں سے نجات دلائیں۔