صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت اجلاس

مریم نواز ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی صورتحال اور جدید سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی غور

جمعرات 18 ستمبر 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت مریم نواز ہیلتھ کلینک و دیہی مراکز صحت کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں سپیشل سیکرٹری عون عباس، ایڈیشنل سیکرٹری ٹینیکل ڈاکٹر زوہیب و دیگر افسران نے شرکت کی-خواجہ عمران نذیر نے اجلاس میں آر ایچ سی ری ویمپنگ ماڈل کی کامیابی کے لئے افسران کوذمہ دارایاں تفویض کیں- صوبائی وزیر کو بنیادی مراکز صحت کی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات بارے تفصیلی پریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں مریم نواز ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی صورتحال اور جدید سہولیات کی فراہمی پر تفصیلی غورکیا گیا- صوبائہ وزیر صحت و آبادی نے تمام اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز کے قیام بارے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو تعجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک کی کامیاب ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن سے عوام کا ہیلتھ سسٹم پر اعتماد بحال ہوا ہی- انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس پر فراہم کردہ طبی آلات کی مانیٹرنگ و آڈٹ میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائی-وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کو معیاری طبی سہولیات یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہیں اور ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں- انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں-خواجہ عمران نذیر نے مریضوں کی سہولت اور ڈاکٹروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہسپتالوں میں نگرانی کے موثر نظام پر زوردیا-انہوں نے کہا کہ کلینیکل کوالٹی کنٹرول اور کلینکس آڈٹ کر کے رپورٹ باقاعدگی کے ساتھ مرتب کی جائیں-صوبائی وزیر صحت و آبادی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ ویڑن کو کامیاب بنانے کے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے جائیںگی-انہوں نے افسران کو ایم سی پی ایس کے لئے تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں سپیشلائزیشن کی ٹرینگ فراہم کی جائی- ایم سی پی ایس ماڈل کی سٹڈی کر کے سفارشات جلد از جلد مرتب کی جائیں-ان ہسپتالوں میں کنسلٹنٹ ایم سی پی ایس کی ٹریننگ فراہم کریں-