آر پی او فیصل آباد نے اسمارٹ پولیس اسٹیشن روشن والااورپولیس اسٹیشن سٹی سمندری کا افتتاح کردیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے جدید سہولیات سے آراستہ اسمارٹ پولیس اسٹیشن روشن والا اور پولیس اسٹیشن سٹی سمندری فیصل آبادکا افتتاح کر دیا ۔ ترجمان ڈاکٹر رضوان بھٹی نے بتایا کہ افتتاحی تقریب میں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر، پولیس کے سینئر افسران، معززین علاقہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ پولیس اسٹیشن کا قیام عوام کو بہتر اور فوری خدمات کی فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ جدید پولیس اسٹیشن شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے نظام کو مزید شفاف اور موثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

اس موقع پر آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے پولیس افسران و جوانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اورعزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں اور میرٹ پر مبنی انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔