قراقرم یونیورسٹی گلگت میں چینی زبان کا شعور اجاگرکرنے کے لیےتقریب

جمعرات 18 ستمبر 2025 20:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) قراقرم یونیورسٹی گلگت میں چینی زبان کا شعور اجاگرکرنے کے لیےتقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب کا مقصد طلبہ میں چینی زبان بولنے اور اس کے حروف کی لکھائی کی مہارت کو بڑھانا تھا۔ تقریب کی آئی یو کے انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ، چائنا سٹڈی سینٹر اور انٹرنیشنل آفس نے مشترکہ منعقد کیاتھا۔

چائنہ سٹیڈی سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فقیر محمد اورانٹرنیشنل آفس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد حیدر نے تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ چینی زبان کی طرف طلبہ کی دلچسپی کوبڑھاناہے۔ پاکستان میں چینی زبان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جامعہ قراقرم گلگت بلتستان کے طلبہ کو عالمی مواقع سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام طلبہ کو چینی ثقافت اور زبان کی گہرائیوں تک پہنچنے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے جو مستقبل میں سی پیک جیسے منصوبوں کے لیے بھی مفید ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام گلگت بلتستان جیسے دور دراز علاقے میں تعلیم کے شعبے میں ایک مثبت تبدیلی کا عکاس ہے جہاں طلبہ اب اپنے دروازے پر بیٹھے عالمی زبانیں سیکھنے کا موقع پا رہے ہیں۔تقریب میں متعدد طلبہ نے شرکت کی اور ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر انعامات تقسیم کیے گئے۔