فیصل آباد پولیس نے مغوی لڑکی کا گینگ ریپ کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کروالیا

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے مغوی لڑکی کا گینگ ریپ کرنیوالے 6 ملزمان گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کروالیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرکے مغوی لڑکی حوریہ کا گینگ ریپ کرنیوالے 6 ملزمان مبشر ،حیدر ،حسن ،احمد دین ،وہاب اور ذیشان کو گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کروالیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ سہیل اکرم نے ریسکیو 15 کال کی کہ ملزمان میری سترہ سالہ بیٹی حوریہ کو اغواء کرکے لے گئے ہیں اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے ۔ایس ایچ او صدر فیصل آباد نے فورا کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مبشر ،حیدر ،حسن ،احمد دین ،وہاب اور ذیشان گرفتار کرکے مغویہ کو بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغا ز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :