20سال سے قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کی وقف پراپرٹی واگزار

جمعرات 18 ستمبر 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) مصر ی شا ہ لاہور میں وقف املاک بورڈ کی بڑی کارروائی،20 سال سے قابضین کے قبضے میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی وقف پراپرٹی واگزار کروا لی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک لاہور 1(ون)عثمان رمضان گورسی کے مطابق مصری شاہ جی ٹی روڈ لاہور پر واقع ایک کنال پانچ مرلہ رقبے پر مشتمل کروڑوں روپے مالیت کی وقف پراپرٹی جو گزشتہ 20سال سے ناجائز قابضین کے قبضے میں تھی، کامیابی کے ساتھ واگزار کروا کر محکمہ نے قبضہ حاصل کرلیا اور بعد ازاں پراپرٹی کو باضابطہ طور پر سیل کر دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایچ اوایف آئی اے وقار اعوان، ایس ایچ اوتھانہ مصری شاہ احسان، بورڈ کے رینٹ کلیکٹرز، انسپکٹرز،سیکورٹی سٹاف ،لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے قیمتی ٹرسٹ اراضی واگزار کرانے میں بھرپور حصہ لیا۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق ناجائز قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ٹرسٹ کی قیمتی اراضی کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :