ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات کا کالی مٹی چیئر لفٹ کا معائنہ، عدم موجودگی پر آپریٹر گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025 09:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم ﷲ نے کالی مٹی چیئر لفٹ کا اچانک معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکول ٹائمنگ میں لفٹ (ڈولی) پر کوئی بھی اہلکار موجود نہیں تھا، 12 سے 13 طلبہ ایک ساتھ ڈولی میں سوار کئے گئے جو مقررہ حد 7 تا 8 افراد سے دوگنا تھا، یہ عمل طلبہ کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی اور غفلت پر ڈولی لفٹ آپریٹر کو گرفتار کر تے ہوئے اسے پابند سلاسل کر دیا تاکہ مستقبل میں ایسی غفلت کا مظاہرہ نہ ہو۔ انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ سفر کے دوران حفاظتی اصولوں پر عمل کریں اور اپنی جان کی حفاظت کو ترجیح دیں۔

متعلقہ عنوان :