اسرائیل غزہ میں حد سے تجاوز کر چکاہے، سروے میں زیادہ تر امریکیوں کا خیال

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)غزہ میں انسانی صورتحال کے حوالے سے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تشویش کے درمیان ایک نئے رائے شماری سروے کے مطابق جنگ کے آغاز کے مقابلے میں زیادہ امریکی بالغ افراد کا خیال ہے کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائی ضرورت سے زیادہ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

نورک سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا نصف امریکیوں کا خیال ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔نئی شرح نومبر 2023 میں ریکارڈ کی گئی شرح سے زیادہ ہے۔ اس وقت کے سروے میں 40 فیصد شرکا نے محسوس کیا تھا کہ اسرائیلی فوجی کارروائی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔