ہری پورفوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ناقص پاپڑ تیار کرنے والے کارخانہ کو سیل کردیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 13:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، ناقص پاپڑ تیار کرنے والا کارخانہ سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور میں فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور مضرِ صحت پاپڑ تیار کرنے والے کارخانے کو سیل کر دیاہے۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں ناقص پاپڑ اور خام مال قبضے میں لے لیا گیا جو انسانی صحت کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔

حکام کے مطابق یہ کارخانہ طویل عرصے سے معیار اور صفائی کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا تھا۔ ٹیم نے موقع پر موجود عملے کو وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوامی صحت سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔\378