وزیرآباد،نہر میں نہانےکےلئے چھلانگ لگانے والانوجوان ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:30

وزیرآباد 19 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) نواحی علاقے میں بابا پیرشاہ کے دربار پر سلام کی غرض سے آنے والا نوجوان نہر اوجلہ پل کے قریب نہاتے ہوے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گوجرانوالہ کا رہائشی 22 سالہ تنویر اظہر اپنے دوستوں کے ہمراہ دربار بابا پیر شاہ پر سلام کے لیے آیا تھا اور واپس گھر جاتے ہوئے جی ٹی روڈ کے قریب نہر اوجلہ پر نہانے کے لیے چھلانگ لگائی ،ہمراہی دوست نے بچانے کی کوشش کی لیکن نوجوان گہرے پانی کا شکار ہو گیا ۔ریسکیو1122 غوطہ خور ٹیم نے ایک گھنٹہ کی مشقت کے بعد نعش ڈھونڈ نکالی، نوجوان کی نعش کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :