پشاورکے تھانہ انقلاب کی حدود میں منشیات کےدھندے میں ملوث دوملزمان گرفتار

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) پشاورکےتھانہ انقلاب پولیس نے منشیات کےدھندے میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے گے۔ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق تھانہ انقلاب کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر آئس سمیت دیگر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان اسرار الدین اور عامر خان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نواحی علاقوں موسیٰ زئی اور غریب آباد کے رہائشی ہیں جوکہ مختلف علاقوں میں مخصوص گاہکوں کو آئس اور دیگر منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 510 گرام آئس اور 3680 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس سمیت منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔