نومئی واقعات ، غیرحاضرملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 19 ستمبر 2025 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی واقعات میں جناح ہائوس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں سزا پانے والے اور ٹرائل سے غیر حاضر آٹھ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔عدالت نے پولیس کو ٹرائل سے غیر حاضر سزا پانے والے اور مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ۔عدالت نے معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ ،ملزم عمران اور فائزہ عظمت کے جناح ہائوس حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملزمان عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے دو دیگر ملزمان عبدالرزاق اور ملزم صفدرکے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے جو جناح ہائوس حملہ کیس میں نامزد ہیں اور وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔