ڈیموکریٹس کے زیرِ قیادت امریکی سینیٹ میں قرارداد، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے سینیٹ میں پہلی ایسی قرارداد پیش کی جس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس قرارداد سے غزہ جنگ میں اسرائیل کے حوالے سے واشنگٹن کے جذبات میں مزید تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے۔ڈیموکریٹس کے زیرِ قیادت اس قرارداد کی ایوان سے منظوری کا امکان نہیں ہے جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ریپبلکنز کو 53-47 کی اکثریت حاصل ہے۔