دارارقم سکولز کھوئیرٹہ بوائز ابو بکر کیمپس میں سالانہ تذکرہ عیدمیلاد النبیﷺ،پہلی تین پوزیشنوں کو انعامات سے نوازا گیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 16:22

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) دارارقم سکولز کھوئیرٹہ بوائز ابو بکر کیمپس میں سالانہ تذکرہ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ کا گریڈ اول تا دھم اور شعبہ حفظ القرآن کے متعلقہ گلیکسی میرج ہال میں منعقد ہوا جس میں شعبہ حفظ القرآن بوائز ابوبکر کیمپس کی چھ سیکشنز کے درمیان مقابلہ حسن قرات منعقد ہوا پہلی تین پوزیشنوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ باقی تین طلباء کو سند شرکت سرٹیفکیٹ مقابلہ جاری کیے گے جبکہ جیتنے والی سیکشن کے انچارج قاری صاحبان کو بھی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اس طرح نعتیہ مقابلہ بھی منعقد ہوا پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈ جبکہ دیگر طلباء وطالبات کو سند شرکت سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے پوزیشن ہولڈرز اساتذہ کو بھی سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے سلسلے میں تقریریں بھی کروائی گئی تمام طلباء نے سیرتِ نبویّ پر بہترین تقریریں پیش کی مقابلہ کل پاکستان نعتیہ مقابلہ کی دارارقم سکولز گرلز عائشہ کیمپس کی پہلی پوزیشن ہولڈر طالبہ سماویہ شاہد کو دارارقم سکولز کھوئیرٹہ کیمپس کی طرف اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا پروگرام میں ججز کے فرائض قاری محمد منظور انچارج شعبہ حفظ القرآن دارارقم قاری عتیق الرحمن جامی، معلم دارارقم سکولز اور قاری واجد سلطانی معلم دارارقم سکولز کھوئیرٹہ کیمپس نے ادا کیے خصوصی خطاب علامہ عتیق الرحمن جامی نے کیا جنہوں نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر بہترین خطاب پیش کیا درود وسلام قاری صاحبان نے پیشہ کیا اختتامی دعا قاری منظور نے فرمائی پروگرام کے اختتام پر منیجنگ ڈائریکٹر دار ارقم سکولز کھوئیرٹہ مظہر اقبال چوہدری نے محمد اشفاق ڈائریکٹر گرلز کیمپس،تمام اساتذہ کرام پرنسپل،والدین، طلباء وطالبات، گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے سیکیورٹی گارڈز سے لیکر میرج ہال کی تمام انتظامیہ کے خصوصی تعاون کا شکریہ کیا۔