انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر مری

جمعہ 19 ستمبر 2025 17:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے حوالے سے محتلف ڈیپارٹمنٹس کے حکام نے ڈپٹی کمشنر مری کو بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر مری نے ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ انسداد ڈینگی ٹیمیں عوام الناس کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ محکمہ صحت اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس عوام الناس کو انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی لاپرواہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :